ہر عراقی امریکی فوج کو قابض کی نظر سے دیکھتا ہے: عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ تمام عراقی امریکی فوجیوں کو عراق سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔

ولایت پورٹل:العہد چینل کی رپورٹ  کے مطابق  عراقی پارلیمنٹ کے ممبر ، "احمد الکنانی" کا کہنا ہے کہ کوئی عراقی شہری نہیں چاہتا ہے کہ امریکی ان کے ملک میں رہیں، انہوں نے مزید کہاکہ عراقی شہری امریکی فوج کو قبضہ کرنے والوں کی نظروں سے دیکھتے ہیں، الکنانی نے اشارہ کیا کہ عراقیوں کامتفقہ قومی مؤقف نہیں ہے  اور کچھ سیاسی جماعتیں غیر ملکی عناصر سے احکامات لیتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مزاحمتی گروپ عراقی عوام کا حصہ ہیں اور وہ عراق میں سیاسی عمل کے لئے پرعزم ہیں،یادرہے کہ الکنانی نے پہلے بھی کہا تھا کہ امریکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے،وہ اقوام عالم کے حقوق کا احترام نہیں کرتا اور جمہوریت کے اپنے دعوی کے برعکس  دنیا میں جنگ اور جرائم کو ہوا دیتا ہے۔
الکنانی نے کہا کہ امریکہ دنیا میں سب سے بڑا انسانی حقوق کو پامال کرنے والا ہےنیز واشنگٹن نے بین الاقوامی قانون اور رسم و رواج کو نظر انداز کرتے ہوئے معاہدوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ملک 2003 سے عراقی عوام کا خون بہا رہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین