امریکی ڈالر بھی اب صیہونی ریاست کو بچا نہیں سکتے:حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک  حماس کا کہنا ہے کہ صیہونیوں کو مضبوط کرنے کی ایک ارب امریکی ڈالر کی امداد بھی ان کو بچا نہیں سکے گی۔

ولایت پورٹل:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کو پیش رفتہ بنانے کے باوجود صہیونیوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ ان کی تباہی کا وقت قریب ہے۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف قانو نے کہا کہ آئرن ڈوم کے نظام کو پیش رفتہ بنانے کے لیے 1 بلین امریکی ڈالر، غاصب صیہونی حکومت کے لیے واشنگٹن کی کھلی حمایت کی عکاسی ہےجس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے دشمنی میں کس حد تک آگے چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ امداد صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے حملوں سے محفوظ نہیں رکھ پائے گی،  ساتھ ہی حماس نے فلسطین کی خود مختار حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکیوں سے زیادہ توقعات نہ رکھے اور غاصب صہیونی حکومت کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔
یاد رہے کہ غزہ کی جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد ، غاصب صہیونی حکومت نے آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے لیے امریکہ سے ایک ارب ڈالر کا ہنگامی امداد طلب کی جس کے بعد  امریکا کے زیادہ تر قانون سازوں نے جمعرات کو اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے ایک بلین ڈالر مدد کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین