Code : 3226 657 Hit

ان حالات میں بھی ایران کے خلاف پابندیوں کو باقی رکھنا سراسر ظلم ہے:امریکی پارلیمنٹ ممبر

امریکی کانگریس میں مسلمان پارلیمنٹ ممبر نے امریکی عہدیداروں کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو جاری رکھنےپر مبنی حالیہ بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں بھی ایران کے خلاف پابندیوں کو باقی رکھنا سراسر ظلم ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی کانگریس کی مسلمان ممبر الہان عمر نے گذشتہ رات اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں  ایران کے کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود امریکہ کی جانب سے اس ملک کے خلاف پابندیوں کے جاری رہنے کے سراسر ظلم  قرار دیا۔
الہان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو جاری رکھنےپر  رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایران میں ہر دس منٹ میں اس وائرس کی وجہ سے ایک موت ہوتی ہے اور ہر گھنٹہ میں 500 افراد اس وبا کا شکار ہوتے ہیں  لیکن امریکی حکام نے پھر بھی اس ملک کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو جاری رکھا ہوا ہے جو سراسر ظلم اور بربریت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی کانگریس رکن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جبکہ امریکی حکومت نے کل (جمعہ) کو اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ایران کے خلاف عائد پابندیاں نہیں اٹھائے گی۔
جرمن نیوز ویب سائٹ ڈوئچے ویلے  کے مطابق  امریکہ میں سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کے باوجود  وائٹ ہاؤس اس ملک کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کو کم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ متعدد ممالک اور تنظیموں کی جانب سے ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر  اس ملک کے خلاف امریکی پابندیوں کو کم کرنے کے مطالبے کے باوجود ایرانی امور کے لئے امریکی حکومت کے خصوصی نمائدہ  برائن ہک نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں  کہا کہ ایرانی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ہماری پالیسی جاری رہے گی۔




1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین