Code : 2503 27 Hit

موگرینی زمانہ ختم؛ یورپی سفارتکاری اب ہسپانویوں کے ہاتھوں میں

فیڈریکا موگرینی کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی صدارت کے خاتمے کے بعد ، اب اس عہدے کو ہسپانوی وزیر خارجہ جوزف بوریل سنبھال لیں گے۔

ولایت پورٹل:نومبر کے آخری سنیچر کو فیڈریکا موگرینی کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج کی پانچ سالہ میعاد ختم ہوگئی،اسی مناسبت سےانھوں نے ٹویٹر کے اپنے صفحہ  پر لکھا کہ ہمارا مشن پانچ سال کی کڑی محنت کے بعد ختم ہوا،میں ان تمام افراد  کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یورپی یونین کو ایک قابل اعتبار شراکت دار ، کثیرالجہتی کا ستون اور انسانی حقوق کا ایک مضبوط محافظ بنانے میں ہماری  مدد کی،اس کے بعد انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کا عہدہ سنبھالنے والے نئے عہدہ دار جوزف بورریل  کی  کامیابی کے لئے دعا کی،یورپی یونین کی سفارتی مشینری میں شمولیت سے قبل اٹلی کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی موگرینی نے  ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سمیت اہم معاملات میں اہم کردار  ادا کیا ہے،موگرینی کی جگہ  آنے والے  بوریل اس سے پہلے  اسپین کے وزیر خارجہ تھے، وہ ہسپانوی سوشلسٹ ورکرز پارٹی کے ممبر ہیں  اور بائیں بازو اتحاد کی طرف میلان رکھتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम