Code : 2193 79 Hit

یورپی ممالک کی جانب سے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت

یورپی ممالک نے ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:رائٹر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چوبیس ممالک نے جن میں اکثر یورپی ہیں ، ایک بیان میں سعودی عرب میں تشدد ، غیرقانونی حراست ، ناقدین کی گرفتاری اور ان پر غیرمنصفانہ مقدمہ چلائے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے،سعودی عرب کے خلاف چوبیس ممالک کے اعلامیے کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پڑھا گیا۔ گذشتہ چھے مہینے کے اندر یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کی مذمت میں بیان جاری کیا گیا ہے، اس اعلامیے میں استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے حقائق منظر عام پر لانے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اعلامیے میں سعودی عرب میں تشدد ، منمانی گرفتاری ، جبری گمشدگی ، غیرمنصفانہ عدالتی کارروائی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراساں کئے جانے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے، اقوام متحدہ کے رپورٹر انیس کالمر نے جون دوہزار انیس میں اپنی ایک رپورٹ میں  کہا تھا کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان اور اس ملک کے دیگر حکام سے خاشقجی قتل کیس کی تفتیش کی جائے۔یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملے بھی جن کی امریکا اور مغربی ممالک حمایت کرتے ہین انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی شمار کئے جارہے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम