Code : 1442 47 Hit

زبانی جمع خرچ کے بجائے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے یورپ؛ایرانی وزیر خارجہ کی عراق میں پریس سے گفتگو

میڈیا کے لوگوں کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی تک ایٹمی معاہدہ کی پابندی کی ہے لہذا اب وقت آچکا ہے کہ یورپی ممالک بھی زبانی جمع خرچ کے ساتھ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کل رات بغداد پہونچے جہاں انہوں نے عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کی بغداد آمد کے سلسلہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران و عراق کے تعلقات اس وقت تاریخی رخ اختیار کرچکے ہیں اور عراق کی ترقی کو رفتار دینے کے لئے ہم اپنے پڑوسی ملک ایران کے مشکور ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ہم منصب عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کندھے سے کندھا ملا کر ترقیاتی کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کررہے ہیں۔
میڈیا کے لوگوں کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کے رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی تک ایٹمی معاہدہ کی پابندی کی ہے لہذا اب وقت آچکا ہے کہ یورپی ممالک بھی زبانی جمع خرچ کے ساتھ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम