Code : 3149 25 Hit

اردگان صیہونی حکومت کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہیں: بشار الاسد کی مشیر

شام کے صدر کے میڈیا اور سیاسی مشیر نے کہا کہ ادلب میں جنگ بندی کا معاہدہ شام کے حق میں ہے اور ترکی شام پر حملے کرنے میں صیہونی حکومت کے ساتھ پوری طرح ہم آہنگ ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر کی سیاسی اور میڈیا کی مشیر بثینہ شعبان نے ایک تقریر میں ترکی اور روس کے مابین ادلب میں جنگ بندی کے معاہدے کو شام کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا یہ ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے  اور ماسکو معاہدہ شامی فوج کی قربانیوں کے نتیجے میں تشکیل پایا تھا ، جس کے مطابق انھوں  نے 2000 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ  آزاد  کراکے  ادلیب میں سوچی معاہدے کے نفاذ کی ضمانت دی ہے۔
بثینہ شعبان نے جنگ بندی معاہدے کو شام کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج کی قربانیوں سے ایک معاہدہ ہوا جس کی وجہ سے ایم4 اور ایم5 شاہراہیں کھلیں تاہم  دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
بشاراسد کی مشیر نے  مزیدکہا کہ یہ ایک عارضی معاہدہ ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سوچی سمجھوتے کے نفاذ کو مکمل کرنے میں فوج اور شامی عوام کے مفاد میں ہے جس پر اندرونی اور بیرونی طور پر بحران سے متاثر ترک صدر عمل در آمد نہیں کررہے تھے،ان  کے اقدامات بحران کی نشاندہی کرتے ہیں نیز  اب میں یورپ اور دنیا آہستہ آہستہ  مہاجرین کے معاملے  کی آڑ میں دہشت گردی کی حمایت  پر مبنی اردگان کی پالیسیوں کے خطرات کا ادراک کر رہے ہیں اور اس کے جھوٹ اور منافقت کو دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں۔
شعبان نے کہا کہ روس اور ترکی کے مابین پہلےسے ہم آہنگی موجود ہے اور ماسکو دمشق کا ایک قابل اعتماد حلیف ہےنیز شامی حکومت اس کی بات کا احترام کرتی ہے۔
 


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین