Code : 3882 10 Hit

بغیر اجازت مکہ میں داخل ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا؛سعودی حکام کا اعلان

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کا ارادہ ہے کہ بغیر اجازت کے مکہ میں داخل ہونے والوں کو جرمانہ عائد کیا جائے۔

ولایت پورٹل:العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے ، سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ آئندہ حج کے دوران بغیر اجازت کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والے افراد کو دس ہزار سعودی ریال (دو ہزارچھ سو چھیاسٹھ ڈالر کے برابر) جرمانہ ادا کرنا ہوگا، سعودی عرب کی وزارت داخلہ ی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں آیا ہے کہ  ہے کہ یہ جرمانہ 19 جولائی سے 2 اگست تک چلے گا نیز خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے یابار بار مکہ مکرمہ میں داخل ہونےپر جرمانے کو بیس ہزار سعودی ریال (5 ہزار اور 332 ڈالر کے برابر) کردیا جائے گا۔
العربیہ نے سعودی وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وزارت نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے رواں سال کے حج سیزن میں خصوصی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا ہےاور تاکید کی ہے کہ سیکیورٹی افسران قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اس خصوصی مدت کے دوران ان علاقوں میں داخل ہونے کی کسی بھی کوشش کو قابو کرنے کے لئے مقدس مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں میں اپنے فرائض ادا کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیل جانے کے سبب رواں سال  حاجیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے باہر سے آنے والے عازمین حج کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے، سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس سال حجاج کرام کی تعداد 10 ہزار ہتک رہے گی اور وہ بھی صرف وہی لوگ اس مقدس فریضہ کو ادا کرسکیں گے جو پہلے سے سعودی عرب میں موجود ہوں گے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین