Code : 2843 35 Hit

ایران کے میزئل حملہ میں ہمارے 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں؛امریکہ کا اعتراف

امریکہ نے پہلے کہا تھا کہ عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کی جانب سے ہونے والے میزائل حملہ میں ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن اب کہا ہے کہ نہیں 11 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران نے میزائل حملے کیے تھے جن میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے،واضح رہے کہ پہلے پنٹاگون نے کہا تھا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اب فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا ہے، صحت یاب ہونے کے بعد انہیں واپس عراق میں تعینات کیا جائے گا،خیال رہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ لینے کے لئے انجام دی جانے والی اس کامیاب انتقامی کارروائی میں کم سے کم اسّی دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور دوسو سے زائد زخمی ہوئے ہیں،امریکا نے ابتدا میں کہا تھا کہ ایرانی حملے میں فوجی اڈوں کو صرف مالی نقصان پہنچا۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین