Code : 2379 61 Hit

انتخابات برطانیہ میں ہورہے ہیں پریشانی ٹرمپ کو ہورہی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ مہینے میں برطانیہ میں ہونے والے پارلیمنٹ الیکشن میں اس ملک کی لیبر پارٹی کے برسراقتدار آنے کا خدشہ ہے۔

ولایت  پورٹل:امریکی صدر نے برطانوی ریڈیو ایل بی سی کو دیئے جانے والے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جیریمی کوربن آپ کے ملک کے لئے بہت برے سابت ہوں گے وہ بہت ہی برےانسان ہیں اور آپ کو غلط سمت میں لے جائیں گے، آپ کا ملک بہت زیادہ صلاحیتوں کا حامل ہے، برطانیہ ایک عظیم ملک ہے لیکن کوربن  اس کو غلط گائیڈ کریں گے، امریکی صدر نے اس انٹرویو میں موجودہ برطانوی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے ان کو ممتاز شخصیت قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ میں برطانیہ بہت سارے اعلی عہدے داروں منجملہ جانسن کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں اور میرے خیال میں یہ اسی زمانے کے انسان ہیں،یاد رہے جیریمی کوربن کی سربراہی میں برطانوی لیبر پارٹی نے اپنی الیکشن کمپین کا آغاز کیا ہے جو 12  دسمبر کو ہونے والے ہیں ،گارجین اخبار کی رپورٹ کے مطابق جیریمی کوربن نے اپنی انتخابی کمپین کے شروع میں یہ نعرہ لگایا یا کہ حقیقی تبدیلی کا وقت آ چکا ہے، انہوں نے برطانوی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں ایسے سماج میں زندگی کریں جو سب کے لیے مناسب ہو نہ صرف ارب پتیوں کے لئے،اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ بجٹ کی کمی رک جائے تو ماحولیات کو بچانا ہوگا ،انھوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم اور ان کے ساتھی جو یہ سوچتے ہیں کہ وہ صرف حکومت کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں یہ لوگ صرف ثروتمند اقلیت کو اہمیت دیتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو جانسن نے وعدہ کیا تھا یورپی یونین کو چھوڑ دیں اور کہا تھا کہ میں گڈھے میں گر کر مر جاؤں گا لیکن اس مدت میں ایک دن بھی توسیع نہیں کروں گا لیکن ان کو شکست ہوئی جو فقط انہیں کی شکست ہے، آپ لوگ جانسن پر اعتماد نہیں کرسکتے یاد رہے ہے کہ جان کی یورپی یونین سے خارج نے کی تجویز کو شکست ہوگئی اور انہوں نے پارلیمنٹ کو مجبور کیا کہ بروکسل سے برگزٹ کی مدت کو بڑھانے کے لئے مہلت مانگے جس کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں بغیر کسی شرط کے یورپی یونین سے خارج ہونے کی حکومتی پالیسی  کے مخالفت سبب بنی کہ جانسن ضمنی انتخابات کرائیں، یاد رہے کہ برطانیہ کی لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی یورپی یونین میں باقی رہنے کی حامی ہے جیریمی کوربن  نے اپنی تقریر میں وعدہ کیا کہ برگزٹ  کے سلسلے میں پھر سے ریفرنڈم کرایا جائے گا تاکہ لوگ یہ فیصلہ کرسکیں کہ یورپی یونین میں رہنا چاہتے ہیں  یا نہیں،انہوں نے کہا ہم اپنے ملک میں دخل اندازی کرنے کی ٹرمپ سمیت کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम