Code : 2579 38 Hit

اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں اپنے ہی شہری کو آٹھ سال قید کی سزا

اردن کی عدالت نے صہیونی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنےکے الزام میں اپنے ایک شہری کو آج آٹھ سال قید کی سزا سنا دی۔

ولایت پورٹل:اردن کے اخبار الرای کی رپورٹ کے مطابق اردن کی حکومت کی سکیورٹی عدالت نے پیر کو 33 سالہ خالد ابوریاکو عمان میں موجود صیہونی سفارت خانے اور اس کے عملے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا سنائی،عدالت نے اس شخص پر دہشت گردانہ کاروائیاں کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے،رپورٹ میں آیا ہے کہ خالد کے خلاف عائد کی جانے والی فرد جرم  میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ غزہ میں پیش آنے والے حالات اور جون2018 میں امریکی سفارت خانہ کے بیت المقدس منتقل ہونے کے بعد یہ عمان میں موجود اسرائیلی سفارتخانہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا،مذکورہ  رپورٹ کے مطابق ملزم نے اسرائیلی سفارت خانے اور اس کے عملے پر گولی چلانے نیزمتعدد اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے لئے آتشیں اسلحہ آپریشن کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ،اس نے اسرائیلی فوج کے خلاف   کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا اور اسی مقصد سےاس نے بحرالمیت کے علاقہ المغطس (عمان سے تقریبا 2 2 کلومیٹر مغربی علاقہ)کا دورہ بھی کیا تھا،ملزم کے خلاف عائد کی جانے والی فرد جرم میں یہ بھی آیا ہے کہ خالد  اگست2018کو بحرالمیت جانے کے لیے اپنے گھر سے نکلا ہے اور اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر لگی ہوئی خاردار تاروں کو پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम