Code : 1851 5 Hit

مصر میں داعش سے منسلک 14افراد کو 25برس کی سزا

داعش میں شمولیت کے الزام پر مصری عدالت نے 14 افراد کو 3 سے 25 برس تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

ولایت پورٹل:عراق اور شام میں داعش میں شمولیت کے الزام پر مصر کی عدالت نے 14 افراد کو 3 سے 25 برس تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں،ذرائع کے مطابق غزہ کی کریمنل کورٹ نے 11 افراد کو عمرقید جبکہ دیگر 3 کو 3 سے 15 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے تاہم ملزموں کو اپیل کا حق دیا گیا ہے،پراسیکیوٹر کے مطابق ملزموں نے مصر میں حملوں اور دہشت گردی کے لئے عسکری تربیت لی اور داعش کے دہشت گردوں میں اپنا نام لکھوا لیا،علاوہ ازیں مذکورہ افراد پر دہشت گرد گروپ بنانے اور ہتھیار رکھنے کا بھی الزام ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम