یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی مأرب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کاروائیاں جاری

یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں تیل سے مالا مال صوبے مأرب کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ولایت پورٹل:صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے مہدی المشاط کی زیرصدارت اجلاس میں یمن میں تیل کی مصنوعات کی منتقلی کو روکنے میں یمن کے خلاف آل سعود کے زیرقیادت اتحاد کی کارروائی کی مذمت کی۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اس جرم پر خاموشی کی ذمہ دار ہے اور صافر تیل کے ذخائر کے  سلسلہ میں جارحیت پسندوں کے مقاصد کے حصول کےلئے اقوام متحدہ کی  ملی بھگت کی مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ  کچھ سفیروں کی طرف سے دیے جانے والے انتباہ یمن مخالف اتحاد کے ساتھ فوجی صف بندی کے عین مطابق ہیں۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ بہتریہ ہوتا  کہ اقوام متحدہ امن اور سیاسی حل کے لئے اقدامات کرتی  اورخاص طور پر یمن کے خلاف کورونا کے وباء اور وحشیانہ محاصرہ کے پیش نظر یمن پر جارحیت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لئے کوشش کرتی۔
یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل نے زور دے کر کہاکہ ہم جارحین کا سامنا کرتے ہوئے اس طرز عمل کو جاری رکھنے کے نتائج کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
اسی طرح یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل نےاپنے بیان میں  یمن مخالف جارح اتحاد اور یمن میں سعودی کٹھ پتلی حکومت پر مارب میں یمنی تیل لوٹنے کا الزام بھی عائد کیا اور تیل سے مالا مال صوبے مأرب  کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
 




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین