روضہ ٔ امام حسین علیہ السلام میں اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونج

اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کے روضے کے صحن میں مسجد اقصیٰ کے متعدد علماء کی موجودگی دکھائی دی نیز پرجوش انداز میں اسرائیل مردہ باد کے زبردست نعرے بھی سننے کو ملے۔

ولایت پورٹل:عراقی ٹی وی چینل آفاق آج (بدھ ، 22 ستمبر) کچھ تصاویر نشر کی ہیں جن میں امام حسین علیہ السلام  کے چہلم  کے موقع پر امام حسین علیہ السلام کے روضے پر عراقی زائرین کے ساتھ مختلف ممالک کے زائرین بھی موجودتھےنیزاس مقدس حرم کے صحن میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
عراقی چینل پر شائع ہونے والی یہ تصاویر مسجد اقصیٰ کے متعدد علماء کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہیں جو امام حسین علیہ السلام کے روضے  کے صحن میں دوسرے زائرین سے گفتگو کرتے ہیں، ان میں سے ایک کہتے ہیں کہ جو بھی امام حسین علیہ السلام کے راستے کو جاری رکھنا چاہتا ہے ، اسے انصاف اور مساوات کے قیام کے لیے اٹھنا چاہیے،تاہم جب تک اسرائیل موجود ہے انصاف اور مساوات قائم نہیں ہو سکتا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین