Code : 3313 518 Hit

ہماری پابندیوں کی وجہ سے ایران کے بے گناہ لوگ دم توڑ رہے ہیں: امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے دوران بے گناہ لوگوں کی جان لے لی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی سینیٹر کرس مرفی نےاپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران ایک برا اداکار ہے لیکن وہاں بے گناہ شہری مر رہے ہیں جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہماری پابندیاں وہاں کورونا وائرس پھیلنے کے دوران بھی اس ملک میں انسانی امداد کی فراہمی پر پابندی عائد کرتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ پابندیاں کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس  ملک کو امداد تک رسائی حاصل ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سمیت دیگر امریکی سرکاری عہدیداروں نے حالیہ دنوں میں بار بار دعوی کیا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کو انسانی امداد کی فراہمی میں آڑے نہیں آتی ہیں۔
پابندیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  یہ بات اگرچہ نظریاتی طور پر درست ہوسکتی ہے  لیکن عملی طور پر امریکی بینکاری پابندیوں سے کمپنیاں ایران کے ساتھ کوئی بھی  تبادلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یادرہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو کم کرنے کے لئے امریکہ پر عالمی برادری کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے  لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک  تمام تر مطالبات کو نظرانداز کیا ہے۔




1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम