شام میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملہ

بدھ کو میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

ولایت پورٹل:المیادین  چینل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے مشرقی حصے میں امریکی فوجی اڈوں کو ایک ڈرون نے نشانہ بنایا،رپورٹ کے مطابق یہ حملہ مشرقی شام میں العمری تیل کے علاقے میں ہوا ہے، شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز ، جن کی حمایت امریکہ کر رہا ہے ، نے اپنے فوجی اڈوں پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
 اس سلسلے میں  شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹرفرہاد شامی نے اعلان کیا کہ مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے،تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ ڈیموکریٹک فورسز نے اس حملے کو پسپا کردیا!


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین