Code : 2034 21 Hit

یمنیوں کا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ڈرون حملہ

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر شدید حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی ڈرون نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر وسیع اور شدید حملہ کیا ہے،یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے صماد 3 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کئی فوجی اور حساس ٹھکانوں پر بمباری کی ہے،یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا،یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے شہریوں اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ فوجی مراکزسے دور رہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम