شام میں امریکی دہشتگردی کے اڈے پر ڈرون حملہ

شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں امریکی اڈے پر حملے کی اطلاع دی۔

ولایت پورٹل:النشرہ  چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے شام، اردن اور عراق کی سرحدی مثلث سے 55 کلومیٹر دور واقع التنف کے علاقے میں امریکی اڈے پر حملے کی خبر دی، ان ذرائع نے بتایا کہ یہ اڈہ ڈرون حملے کا نشانہ تھا، رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا ذرائع نے اعلان کیا کہ اس حملے کے نتیجے میں امریکہ سے منسلک ملیشیا جسے فری سیرین آرمی (سابقہ جیش المغاویر) کے نام سے جانا جاتا ہے کو جانی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد امریکی فوج ہائی الرٹ ہو چکی ہے، دوسری جانب بعض ذرائع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے المیادین  چینل کو اطلاع دی کہ شام کے علاقہ التنف میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے اڈے کے اندر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ان ذرائع نے کہا کہ یہ آوازیں التنف بیس کے اندر واقع ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کی وجہ سے آئیں،تاہم اس حملے کی وجہ سے اس اڈے کے اندر امریکہ سے منسلک ملیشیا اور بین الاقوامی اتحاد کے عناصر کے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں درست معلومات نہیں ملی ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین