Code : 3823 7 Hit

شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے ہاتھوں درجنوں شامی نوجوان گرفتار

امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز نے شام کے مشرق میں درجنوں شامی باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔

ولایت پورٹل:العربی الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ  کے مطابق امریکہ کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے ہفتے کے روز شام کے مشرقی صوبوں الرقہ ، الحسکہ اور دیر الزور کے درجنوں رہائشیوں کو گرفتار کیا ہےجن میں 18 شامی طالب علم بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان شامی شہریوں کو خاص طور پر دیر الزور کے نواح میں واقع دیہات العزبه  اور معیزیله سےگرفتار کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے ان فورسز کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ فورسز نےحراست میں لیے گئے افراد کو صوبہ دیر الزور کے مغربی حصے میں واقع الکسره جیل میں منتقل کردیا ہے۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی شامی عوام نے امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کی کارروائیوں کے خلاف متعدد بار احتجاج کیا ہے کیوں کہ یہ فورسز آئے دن شامی نوجوانوں کو زبردستی اپنی کی صفوں میں بھرتی کرنے کے لیے حراست میں لے لیتی ہے۔






0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین