Code : 4407 2 Hit

شام میں امریکی حمایت یافتہ عناصر کے ہاتھوں درجنوں شامی شہری اغوا

شمال مشرقی شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے درجنوں شامی شہریوں کو اغوا کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے امریکی فوج کے تعاون سے حال ہی میں درجنوں شامی شہریوں کو اغوا کیا ہے، یہ اقدام شمال مشرقی شام میں واقع الرقہ شہر کے نواح میں شامی شہریوں کے خلاف قسدکے عناصر کے ذریعہ کیا گیا۔
شہر کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اغوا کاروں نے چھاپوں کے دوران شامی شہریوں کو اغوا کیا تھا، ان مسلح عناصر نے الرقہ کے مغربی مضافات میں المنصورہ اور اس کے آس پاس کے متعدد دیہات کا محاصرہ کرکے ان علاقوں کے نوجوانوں کو اغوا کیا  اور امریکی قابضوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئےانھیں فوج میں خدمات انجام دینے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں شام کے عوام اور قسد کے عناصر کے مابین ملک کے مختلف حصوں میں تناؤ بڑھ گیا ہے ، شمال مشرقی شام کے قبائل نے ان مسلح عناصر کے خلاف متحد فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین