Code : 3019 12 Hit

صیہونیوں فوجی درندوں کے ہاتھوں مغربی پٹی میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی

صہیونی فوجیوں نے مغربی پٹی میں امریکی صدی ڈیل کے خلاف مظاہروں میں شریک درجنوں فلسطینی شہریوں کو زخمی کردیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مغربی پٹی میں قابض حکومت کے فوجیوں کی جانب سے امریکی صدی ڈیل کے خلاف مظاہروں میں شریک درجنوں فلسطینی شہریوں  پر فائرنگ اور آنسو گیس  کے استعمال سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔
فلسطینی طبی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مغربی پٹی کے دو شہروں رام اللہ اور البیراء کے داخلی راستے پر صہیونی فوج کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق  فلسطینی قوم کے لیے تباہ کن امریکی معاہدے پر صدی ڈیل کے خلاف غم و غصے  کے اظہارکے نتیجہ میں مغربی پٹی کے متعدد علاقوں میں سیکڑوں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
یادرہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ ایک صدی ڈیل کی رونمائی کے بعد سے فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کے  وسیع پیمانے پر احتجاج اور اسرائیلی فوج کے ساتھ ان کی جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق قدس شہر صہیونی حکومت کا دارالحکومت ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम