Code : 3757 3 Hit

نائیجیرین فوج کے حملے میں بوکو حرام کے درجنوں دہشتگرد ہلاک

نائجیریا کی فوج نےاس ملک شمال میں ہے بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے درجنوں دہشتگردوں کے ہلاک کرنے کی خبر دی ہے۔

ولایت پورٹل:رای الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کی فورسز نے شمال مشرقی بورنو ریاست کے تونگول اور بوکار مرام علاقوں میں بوکو حرام کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اس گروپ کے درجنوں افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
نائیجیریا کی فوج کے مطابق بوکو حرام کے ٹھکانوں پر حملے  اس کے بعد کیے گئے جب جمعرات کو فوج کو جون انریچ کے علاقے ٹونول نامی گاؤں میں قریب 35 بندوق برداروں کے جمع ہونے کی اطلاع ملی۔
یادرہے نائیجیریا کی فوج نے بوکر مرام کے علاقے میں بھی حملے کیے  جس میں بوکو حرام کے متعدد ارکان ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ بوکو حرام ایک نائیجیریا کا مسلح گروپ ہے جس نے جنوری 2002 میں اپنے وجود کا اعلان کیا تھا۔
مارچ 2015 میں ، نائیجیریا کی تمام ریاستوں میں اسلامی قانون نافذ کرنے کا دعوی کرنے والے اس گروپ نے داعش دہشت گرد تنظیم سے اپنے تعلقات کا اعلان کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 2009 کے بعد سے ، نائیجیریا میں بوکو حرام کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین