Code : 1658 9 Hit

سینچری ڈیل مردہ باد

قم المقدس میں بحرین کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور 60 ممالک کے جوانوں کی شرکت سے " شباب المقاومہ " سمینار منعقد ہوا۔

ولایت پورٹل:قم المقدس میں عالمی شباب المقاومۃ محاذ کی طرف سے " بحرینی شہداء کے اعزاز اور صدی معاملے کی موت " کے عنوان سے سمینار منعقد ہوا، مرجع تقلید آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اس سمینار کے نام اپنے پیغام میں مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں امریکہ اور غدار عرب حکمرانوں کی مشترکہ گھناؤنی سازش اور صدی معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ  کسی کو مسلمانوں کے قبلہ اول " بیت المقدس "  کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے گی ، ادھرایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ہفتے وار پریس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی نامہ نگاروں سے گفتگو میں سینچری ڈیل سازشی منصوبے کے بارے میں منامہ کانفرنس سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی کانفرنس جو عالم اسلام میں پھوٹ اور تفرقہ، فلسطینی امنگوں سے چشم پوشی، فلسطینی عوام کے حقوق اور بیت المقدس کے سودے کا باعث بن رہی ہو، شرمناک ہے،بحرین کانفرنس کی ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں نے مخالفت کی ہے اور عراق، لبنان اور فلسطین جیسے ملکوں نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے،خود بحرین کے عوام نے بھی منامہ کانفرنس کی سخت مخالفت کی ہے،بحرینی عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کر کے منامہ کانفرنس اور سینچری ڈیل کو فلسطینیوں سے غداری قرار دیا ہے، سینچری ڈیل کے مطابق بیت المقدس صیہونی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے کا حق نہیں ہو گا اور صرف غزہ اور غرب اردن کے محدود علاقوں پر ہی فلسطینیوں کا اختیار ہو گا،واضح رہے کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آج 25 جون سے امریکا اور اسرائیل کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل کے دائرے میں دو روزہ اقتصادی اجلاس شروع ہو رہا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम