Code : 3272 122 Hit

ایران کا کورونا ٹیسٹ کٹس کا امریکی عوام کو عطیہ

ایران نے اپنے ملک میں بنائی گئی کورونا ٹیسٹ کٹس کو امریکی عوام کے لیے عطیہ کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایران کی بقیۃ اللہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ تعلقات عامہ  کےسربراہ نے کورونا ٹیسٹ کٹس امریکی عوام کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بقیۃ اللہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ تعلقات عامہ  کےسربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے سنجیدہ فیصلے اور وائرس کو شکست دینے کے قومی عزم کے بعد  بہت سارے اداروں نے رضاکارانہ طور پر طبی سامان تیار کرنا شروع کیا جس میں اس وائرس کا پتا لگانے کے والی  کٹس کا ڈیزائن اور تیاری  بھی شامل تھی جس کو خوش قسمتی سے ایک بار پھر ملک کے سائنس دانوں اور ماہرین نے مثالی جہاد کے ساتھ فراہم کیا  اور ملک کو درکار بڑے پیمانے پر ضرورت  کے مطابق اس کو تیار کرلیا۔
اس سلسلہ میں بقیۃ اللہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ تعلقات عامہ  کےسربراہ ہادی زہیری کا کہنا تھا کہ  ہم نے ملکی ساخت کی کرونا ٹسٹ کٹس امریکی عوام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے اس سلسلہ میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی حکومت ہماری دشمن ہے نہ کہ اس ملک کی عوام لہذا ہم نے کٹس تہران میں موجود سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ کو دے دی ہیں۔




1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम