Code : 3336 8 Hit

23500 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد بھی ٹرمپ کہتے ہیں؛مرنے والوں کی تعداد کافی کم ہے!

امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد23500 تک پہنچ چکی ہے لیکن پھر بھی اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کافی کم ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی روزانہ کی نیوز کانفرانس روزنامہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی کورونا وائرس سے لڑنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ امریکی آبادی کے لحاظ سے ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کم ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے وبا کو روکنے کے لئے شہروں کو بند کرنے کے  ضروری اقدامات کرنے میں تاخیر سے متعلق نیویارک ٹائمز میں حالیہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا پھیلے ہوئے علاقوں  جیسے نیویارک کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن امریکی ریاستوں کو وینٹی لیٹرز کی ضرورت تھی انھیں دیا دیے گئے ہیں اور اب ہم کوشش کررہے کہ جن ممالک کو طبی سازوسامان  کی ضرورت ہے ان  کی مدد کی جائے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے جو کچھ بھی کیا وہ ٹھیک تھا اور ہم نے صحیح وقت پر کافی کارروائی کی۔
انھوں نے  امریکہ میں کورنا وائرس میں مبتلا ہونے والے اور اس وبا سے مرنے والوں کی اتنی بڑی تعداد کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دوسرے ممالک کے مقابلہ میں کافی کم ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمارےملک نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی پیش رفت  کی ہے اور اسپتالوں میں داخل  ہونے والےمریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम