Code : 3467 7 Hit

ڈونلڈ ٹرمپ ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں:معروف امریکی دانشور

ایک معروف امریکی تھیوریسٹ نے امریکی صدر کو کورونا بحران میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ولایت پورٹل:مشہور امریکی تھیوریسٹ نوام چامسکی نے گارڈین اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کی موت کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں اگرچہ وہ (ٹرمپ) اپنے ملک کو بچانے کا ڈھونگ رچاتے ہیں  لیکن وہ امریکی عوام کے لئے موت کا سبب بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخاباتی مہم کو تقویت دینے اور بڑے کاروباروں کی جیبیں پُر کرنے کے لئے کورونا وائرس کی وبا کا استعمال کیا ہے  جس  کی بنا پر ان پرہزاروں امریکیوں کی ہلاکتوں کا الزام عائد ہوتا ہے۔
امریکی دانشور کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر صدی کے بدترین اور صحت کے بحران کانجات دہندہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن انھوں نے امریکی عوام کو بھاری دھچکہ دیا ہے۔
چامسکی نے کہا  کہ ٹرمپ جو دوبارہ انتخابات  میں حصہ لینےکے خواہاں ہیں ، نے دولت مند کمپنیوں کے حق میں صحت کی دیکھ بھال اور متعدی بیماریوں کی تحقیق کے لئے سرکاری فنڈز میں کمی کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ جب ت ٹرمپ چاہیں گے و ہ اس طرح کے کام کرتے رہیں گے اگرچہ ان کے اقدامات سے کمزوروں کو بہت زیادہ نقصان ہو گا  لیکن طاقت کے حامیوں اور اقتدار و دولت کے حامل افراد کو بہت فائدہ ہوگا۔
معروف امریکی تھیوریسٹ نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نےخود اپنی ذمہ داری ادا  نہ کرتے ہوئے ریاستی عہدیداروں کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے تیار کرکے اپنی انتخابی پالیسی میں بہتری لانے اور بہت سے لوگوں کو مارنے کے لئے ایک اعلی سطحی حکمت عملی اپنائی۔
امریکی تھیوریسٹ سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ امریکیوں کی ہلاکتوں کے لئے ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، انہوں نے کہا: "ہاں بلکہ  اس سے بھی بدتر ، اس کی امریکیوں پر ہونے والے مجرمانہ حملوں کی پردہ پوشی کی کوشش جو انہوں نے اپنے پورے عہد صدارت میں انجام دی ہے اور ہر بار کسی دوسرے شخص کو بھینٹ چڑھاتے ہوئے ان حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیتے ہیں۔


 


 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین