Code : 3274 98 Hit

امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر کے لیے ٹرمپ کے توہین آمیز الفاظ

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے نہایت گندی زبان کا استعمال کیا ہے۔

ولایت پورٹل:یورونیوز کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کورونا وائرس پر قابوپانے کے سلسلہ میں ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کیا نشانہ بنانے پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے لیے نہایت ہی گندی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو ایک بیمار کتیا ہے جو کافی مشکلات کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اتوار کی شب سی این این سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر صحت عامہ کے بحران کو کم سمجھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا  کہ خطرے کے شروع میں ٹرمپ کا انکار امریکی عوام کی جانوں  کے ضائع ہونے کا سبب بنا ہے۔
پیلوسی نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے 2 ٹریلین ڈالر کے  قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہاجب ٹرمپ دو طرفہ کانگریس کی قرارداد پر دستخط کررہے تھے تو انہوں نے کہا کہ 20 دن پہلے میں سوچ رہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، جبکہ اس وقت بھی صورتحال خراب تھی اورامریکہ میں 500 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے تھے جبکہ 17 افراد اس وبا کی وجہ سے مرچکے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان بیس دنوں میں لاپرواہی کی جس کی وجہ سے آج 2000 لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
یادرہے کہ امریکی صدر نے پیر کے روز نینسی پیلوسی پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے جنوری میں چین سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کے  حکومت کے  فیصلے کو نظرانداز کیا تھا۔
واضح رہے کہ جب سےامریکی صدر کے مواخذے  کی تجویز سامنے آئی ہے تب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور نینسی پیلوسی کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔




1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम