Code : 3861 7 Hit

ڈاکٹروں کو میری ذہنی صلاحیتوں پر حیرت ہوتی ہے!: ٹرمپ کا الٹنا دعوی

امریکی صدر نے ذہنی صلاحیتوں کے امتحان میں بہترین نمبر حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے 2020 کے انتخابات میں ان کے ڈیموکریٹک حریف کی تضحیک کی ہے۔

ولایت پورٹل:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں آرمی میڈیکل سنٹر کا والٹر ریڈ مینٹل اسسمنٹ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے اور اس میں  بہترین گریڈ حاصل کیا ہے،یہاں تک کہ انھوں نےاس سے بھی آگے بڑھ کر یہ دعویٰ بھی کیا کہ ڈاکٹر وں  نے ٹیسٹ کے نتیجے پر حیرت زدہ ہو کر یہ کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے کیونکہ شاید ہی کوئی ایسا کر سکتاہو جو آپ نے کیا ہے اور اس گریڈ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا جو آپ نے حاصل کیا ہےلیکن ٹرمپ کی مبالغہ آرائی کا مقصد ڈیموکریٹک نامزد امیدوار جو بائیڈن کو طعنہ دینا اور ان کے صدر منتخب ہونے کی صلاحیت پر سوال اٹھانا تھا،اسی لئے ٹرمپ نے ان تمام تر تعریفوں کے بعد فورا خود ہی کہ دیا کہ بائیڈن کو بھی اس طرح کا کوئی  ٹیسٹ ضرور دینا چاہئے۔
اس کے بعد ٹرمپ نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ  یہاں پر یقینا بائیڈن کہیں گے کہ انھوں نے یہ ٹیسٹ بہت دیے ہیں جس سے شائد ان کی مراد کورونا ٹیسٹ ہوں گے کیونکہ وہ ذہنی صلاحیت کا امتحان نہیں پاس کرسکتے ہیں۔
یادرہے کہ جب سے کورونا ریاستہائے متحدہ کے صدر کے صدارتی انتخابات کو سائبر اسپیس میں لے گیا ہے،بائیڈن کبھی کبھی زبانی غلطیاں اور ذہنی لطیفے  چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں اپوزیشن کے ذریعہ طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور خود ٹرمپ بھی انھیں اپنے طنز اور تعنوں سے معاف نہیں کرتے ہیں  کیونکہ وہ اس میدان میں ٹرمپ سے کم ہنر مند رہے ہیں  اس لیے کہ ٹرمپ  اس سے پہلے  ایک ٹیلی ویژن میں میزبان کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین