Code : 2306 117 Hit

اگر کربلا نہ جاسکے تو ایک آہ سرد بھر کر اپنے مولا کو یاد کرلینا،زیارت کا ثواب مل جائے گا: امام صادق(ع)

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: اگر تم دور سے بھی اس زیارت کو پڑھ لو گے۔ اللہ تعالیٰ اس دن سے مخصوص کچھ فرشتوں کو زمین پر بھیجے گا جو صبح سے لیکر غروب تک زمین پر رہیں گے۔اور جو شخص جس جگہ سے بھی ان کلمات کو جو میں نے تمہیں سکھائے ہیں (یعنی زیارت اربعین کے کلمات) اور اپنے دل کو امام حسین علیہ السلام کی طرف متوجہ رکھے گا تو یہ فرشتے اس کی زیارت کو امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں لے جاکر ہدیہ کردیں گے۔

ولایت پورٹل: قارئین کرام! آج کروڑوں عزادار اپنے مولا کی زیارت کے واسطے پوری دنیا سے اکھٹا ہوکر کربلا پہونچ رہے ہیں۔ یہ عشق امام حسین علیہ السلام ہے ہی کچھ ایسا کہ ہر مؤمن کربلا جانا چاہتا ہے لیکن ظاہر ہے سب کے حالات و شرائط یکساں نہیں ہوتے ہر سال ہر ایک انسان نہیں جاسکتا تو وہ افراد جو اس برس اس قافلہ کا حصہ نہیں بن سکے وہ کیا کریں؟
آئیے! ایک روایت کا مطالعہ کرتے ہیں جس میں ایک مولا! کا چاہنے والا اربعین کے دن کربلا نہ پہونچ سکا اور اس سے رہا نہ گیا وہ مصحف ناطق حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی باگاہ بیکس پناہ میں حاضر ہوا اور اس طرح گویا ہوا:فرزند رسول(ص)! ہمیں تو اس برس کربلا جانے کی توفیق نصیب نہیں ہوئی اب ہمارا کیا ہوگا؟
فرمایا: تم اربعین کے دن کیا کرو گے؟ عرض کیا: مولا ! روز اربعین میرا دل میرے مولا امام حسین علیہ السلام کی طرف متوجہ رہے گا۔
امام علیہ السلام نے فرمایا: اچھا اور پھر اسے زیارت اربعین سکھائی اور فرمایا: اگر تم دور سے بھی اس زیارت کو پڑھ لو گے۔ اللہ تعالیٰ اس دن سے مخصوص کچھ فرشتوں کو زمین پر بھیجے گا جو صبح سے لیکر غروب تک زمین پر رہیں گے۔
اور جو شخص جس جگہ سے بھی ان کلمات کو جو میں نے تمہیں سکھائے ہیں (یعنی زیارت اربعین کے کلمات) اور اپنے دل کو امام حسین علیہ السلام کی طرف متوجہ رکھے گا تو یہ فرشتے اس کی زیارت کو امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں لے جاکر ہدیہ کردیں گے۔
اور پھر سرکار سید الشہداء(ع) ان فرشتوں کو حکم دیں گے کہ لکھو! وہ شخص یہاں آیا اور اس نے میری زیارت کی۔
اس کے بعد امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: تم غم نہ کھاؤ! اگر کربلا نہ پہونچ سکے بس اس دن تم اپنے دل میں کربلا کو یاد کرلینا اور کربلا کے غم کو یاد کرلینا اور ایک آہ و فریاد کرنا۔ یہ تو تم کرسکتے ہو؟
تمہیں چہلم کے دن کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرنے کا ثواب مل جائے گا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम