Code : 3267 54 Hit

اونچی آواز میں نہ سوچو؛ بائیڈن کا ٹرمپ پر طنز

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں امریکی صدر کو چلانے کے بجائے گہرائی سے سوچنا چاہئے۔

ولایت پورٹل:جوبائڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ لمبی سوچنے کی بجائے ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے سلسلہ میں کوئی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے گہرائی سے سوچیں۔
امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سرکردہ امیدوارجوبائڈن  نےاتوار کے روز این بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صدر کی غلطی نہیں ہے  لیکن اس کا مقابلہ کرنے میں تاخیر سے کام لینا، صحیح راستے میں ناکامی اور فوری اقدام کرنے کے بجائے دیر سے حرکت میں آنا ،یہ ایسے کام ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے امریکی صدر کو مشورہ دیا کہ وہ بولنے سے پہلے امریکی سائنسدانوں ، ماہرین صحت اور ماہرین معاشیات کی باتوں کو سننا چاہیے۔
یادرہے کہ کرونا نے اب تک ریاستہائے متحدہ میں 2450 سے زیادہ امریکیوں کو ہلاک کیا ہے  اور کچھ امریکی عہدے داروں نے پیش گوئی کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں2 ہزاراضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر  نینسی پیلوسی نے بھی اتوار کو کہا  تھاکہ  حکومت کورونا کے نتیجے میں امریکیوں کی ہلاکت کے لئے ذمہ دار ہے۔
پلوسی نے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، کہاکہ کرونا کے پھیلنے  کے سلسلہ میں ٹرمپ کا انکارمہلک تھا نیزجن جگہوں پر اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے طبی وسائل کی ضرورت تھی وہاں تک یہ وسائل  نہ پہنچانے کی وجہ سے بھی کافی اموات ہوئی ہیں۔
ننسی نے مزید کہا کہ ہمارے صدر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی جانیں جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک  لازمی مقدار میں  ٹیسٹ کٹس بھی نہیں ہیں۔
ننسی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ابھی بھی دوسروں کو بچانے کے لئے اپنی جانوں کا خطرہ مول  لینے والےصحت کے کارکنوں کے لئے حفاظتی سازوسامان موجود نہیں ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम