Code : 1901 14 Hit

امریکی صدر جنگ کو ہوا دینے والی ٹیم کی باتوں میں نہ آئیں:ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکاری سے مُراد سمجھداری ہے کمزوری نہیں لہذا وہ جعلی تاریخ رکھنے والی "بی ٹیم" کی چالوں میں نہ آئیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جنگوں کو ہوا دینے والی بی ٹیم کی پیاس بجھنے والی نہیں لہذا امریکی صدر ان کی باتوں میں نہ آئیں،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ویتنام جنگ میں اور اپنی سب سے بڑی شکست میں سات کھرب ڈالر خرچ کیے اور خطے میں خون کی ندیاں بہائیں،واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ یاد رکھیں کہ ایرانیوں نے کسی بھی جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کی اورکبھی بھی مذاکرات میں ناکام نہیں ہوئے ہیں،قابل ذکر ہے کہ جن خیالات کا اظہار ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کیا تھا امریکی قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن نے دو سال قبل اسی طرح کے خیالات کا اظہار اپنے ایک آرٹیکل میں کیا تھا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम