Code : 3452 11 Hit

کرونا ورکنگ گروپ کو تحلیل کرنا لوگوں کا قتل عام کرنا ہے: نیویارک کے گورنر

نیویارک کے گورنر نے کرونا ورکنگ گروپ کو ختم کرنے کے وائٹ ہاؤس کےفیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکورونا ورکنگ گروپ کو ختم کرنے سے لوگوں کا قتل عام ہوجائے گا اس لیے کہ موجودہ صورتحال نہایت خطرناک ہے۔

ولایت پورٹل:نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے بدھ کو کہا کہ وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس کے خصوصی ورکنگ گروپ کو بند کرنے کے فیصلے سے ہزاروں لوگوں کی جانیں چلی جائیں گی۔
نیو یارک کے گورنر نے سی این این کو بتایا  یہ وائرس اب  موجود ہے اور لوگوں کو متاثر کررہا ہےاور اس میں مبتلا ہونے والے اعدادوشمار مسلسل بڑھ رہے ہیں ، یہ ایسی چیز ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا وہ (امریکی حکومت) اس ورکنگ گروپ کو ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ  موجودہ صورتحال نہایت خطرناک ہے۔
امریکی حکومت کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ جانس ہاپکنز یونیورسٹی نے ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کوئیڈ 19 کی وجہ سے 2 ہزار 333 اموات ریکارڈ کی گئیں  جس  کے بعد اس  ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 71022 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ  ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس کے 24633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1204335 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  کوئیڈ 19 سے اب تک دنیا بھر میں 3727802 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 258،338 افراد اپنی زندگی سے محروم  ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر 1،242،347 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں دنیا میں کورونا وائرس سے متعلق اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے لیکن پھر بھی امریکی حکام کبھی واٹیکس پینے کو کہتے ہیں تو کبھی کورونا ورکنگ گروپ کو ختم کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔
 


 


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम