Code : 3020 29 Hit

صدی ڈیل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کا انکشاف

صیہونی ذرائع ابلاغ نے صدی ڈیل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی سرکاری ٹیلی ویژن نے امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ صدی ڈیل نامی منصوبے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروں کے ناموں  کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی صیہونی اور امریکی افراد پر مشتمل ہے جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بذات خود معین کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کمیٹی کا کام یہ ہے کہ اس ڈیل کے پہلے مرحلے میں مغربی پٹی میں موجود صہیونی بستیوں پر اسرائیلی خودمختاری کی توسیع کے بارے میں  غور کریں جو اس ڈیل کا ایک حصہ ہیں۔
اس کمیٹی کے ممبروں میں مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین ،ان کے مشیر آریہ لائٹ اسٹون ، امریکی قومی سلامتی کونسل میں اسرائیل۔فلسطینی امور کے افسراسکاٹ لیتھ ، امریکہ میں اسرائیلی سفیر رون ڈیرمر ، بنیامین نیتن یاھو کے دفتر کے ڈائریکٹر رونن پیریٹز اور لیکوڈ پارٹی کے ایک وزیر یریو لیون شامل ہیں ۔
 



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम