Code : 3743 8 Hit

دہشتگردی کے متعلق شائع کردہ امریکی رپورٹ سے مایوسی ہوئی:پاکستان

پاکستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ میں القاعدہ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی ہے۔
 پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے بارے میں تضادات پر مبنی ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی رپورٹ میں القاعدہ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو تسلیم کرتی ہے، تاہم رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشنز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین