Code : 3122 14 Hit

امریکہ طالبان معاہدے کی تفصیلات افغان حکومت سے پوشیدہ رکھی گئی ہیں:افغان ذرائع ابلاغ

ایک افغان اخبار نے لکھا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے ضمائم کو افغان حکومت سے خفیہ رکھا گیا ہے اور اس کی تفصیلات افغان حکومت کو نہیں بتائی گئی ہیں۔

ولایت پورٹل:افغانی اخبار کا کہنا ہے کہ تین روز قبل قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے  امن معاہدے میں ایسے ضمائم موجود ہیں جو افغان  حکومت سے پوشیدہ رکھے گئے ہیں  اور یہ بھی نہیں بتایا گیا  اس معاہدہ کو کس طرح نافذ کیا جائے گا۔
ایک سرکاری ذرائع نے 8بجےافغانی اخبار کو بتایا کہ اگرچہ افغان حکومت نے امریکہ سے معاہدے کی تفصیلات طلب کی ہیں تاہم امریکہ کی جانب سے ابھی تک  اس معاہدے کے ضمائم حکومت کو نہیں دیے گئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ  چونکہ طالبان کے ساتھ امریکی معاہدے پر عمل درآمد کی جگہ  افغانستان ہے لہذااس کی پوری تفصیلات اعلی سرکاری افسران کو بتانے  کی ضرورت تھی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے  امن معاہدے ضمائم کو افغان حکومت سے خفیہ رکھا گیا ہے اور اس کی تفصیلات بھی  افغان حکومت کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
ان کے بقول  اگرچہ افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ ہونے والے امریکی معاہدے کی تمام تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے لیکن دونوں فریق حتی  اشرف غنی کے ساتھ بھی اس سلسلہ میں بات چیت کرنے پر راضی نہیں ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے اس سلسلہ میں افغان حکومت کی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات سے واقف نہ ہونا افغان حکومت اور افغان عوام کے مابین اس معاملے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرسکتا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے قومی سلامتی کونسل کے مشیر حمد اللہ محب نے گذشتہ روز اس ملک کی سرکاری ٹیلی ویژن پر امریکہ طالبان امن معاہدے کے مشمولات پر پائے جانے والے خدشات کے بارے میں بات کی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین