سعودی آرامکو آئل کمپنی پر سائبر حملے کی تفصیلات؛سعودی عہدہ دار کی زبانی

سعودی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ ایک سعودی عہدیدار نے کمپنی پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔

ولایت پورٹل:الحرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  سعودی تیل کمپنی ارمکو نے کمپنی پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تصدیق کی اور اس سے لاکھوں ڈالر کا مطالبہ کیے جانے کا اعتراف کیا ہے،ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کمپنی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کمپنی کی اہم دستاویزات ایک گروپ نے چوری کی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ نے کمپنی سے 50 ملین  ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ سائبر حملے کے مرتکب افراد ممکنہ طور پر اس کمپنی سے وابستہ تھے جس کا  آرمکو کے ساتھ معاہدہ تھا کیونکہ اس کی چوری  ہونے والی معلومات کا تعلق ایک مخصوص کمپنی سے تھا،تاہم آرامکو کے عہدیدار نے اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی کہ آیا سائبر حملے کا ہدف ارمکو پرحملہ کرنا یا اس سے معاہدہ کرنے والی یا کسی اور کمپنی کو نشانہ بنانا تھا۔
ڈارک ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے آرامکو کے ایک ٹیرا بائٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے اور اسے حذف کرنے کے بدلے میں 50 ملین  ڈالرکریپٹو کرنسی کا مطالبہ کیا ہے،تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والے کون افراد تھے۔
یادرہے کہ ارمکو 2012 میں بھی سائبر حملوں کا نشانہ بن چکی ہے، اس دوران اس کی مرکزی سائٹ بند کردی گئی تھی اور 30000 کمپیوٹرز کو ہینگ کردیا گیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین