Code : 2431 40 Hit

تخریب کاروں کو جیل جانا ہوگا؛عراقی حکام کاشر پسند عناصر کو انتباہ

عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے کل رات ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے مظاہروں کے درمیان تخریب کاری اور شرپسندانہ کاروئیاں کرنے پر ایک سال سے لے کر عمر قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی سرکاری ٹیلی ویژن پر کل رات عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف عادل عبدالمہدی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایک کو نشر کیا ہے جس میں تخریب کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران  تخریب کاری اور دہشت گردانہ کاروائیاں صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہیں جن  کا مقصد ملک کے امن کو خطرے میں ڈالنا ہے، عراقی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز  کو قتل کرنا کونسی آزادی ہے لہذا اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کو سات سال تک سزا ہو سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف  انتہا پسندانہ کارروائیاں کرنے پر بھی بھی ایک سال کی سزا دی جائے گی نیز حکومتی ملازمین کی جانب سے اپنے فرائض انجام نہ دیے جانے پر ان کے خلافر بھی کڑی کاروائی کی جائے گی، عراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ جن شرپسند عناصر نے بے گناہ عوام عوام کے گھروں کو جلایا ہے یا سکیورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کی بلڈنگوں کو نقصان پہنچایا ہے انہیں بھی سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا ،بیانیہ کے آخر میں عراقی عوام سے درد مندانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ مظاہروں کو پر امن رکھنے کی بھر پور کوشش کریں اور شرپسند عناصر کو لگام ڈالنے میں سکیورتی فورسز کی مدد کریں،قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے عبدالمہدی الکربلائی نے بھی جمعہ کے دن مظاہروں کے پرامن ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندانہ کارروائیوں پر جلد ازجلد روک لگانا ہوگی۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम