شامی فضائی دفاعی نظام کے ذریعہ اسرائیلی میزائل تباہ

روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیے گئے تمام میزائل روسی ساختہ فضائی دفاعی نظاموں کے ذریعہ تباہ کر دیے گئے۔

ولایت پورٹل:روس ٹوڈے کی رپورٹ  کے مطابق روسی فوج کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح شام کے صوبہ حمص پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیے گئے چاروں میزائل روسی ساختہ Bukفضائی دفاعی نظاموں کے ذریعہ گرادیے گئے۔
یادرہے کہ جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ، دو اسرائیلی ایف سولہ جنگی طیاروں نے لبنانی فضائی حدود کے ذریعے شام کے صوبہ حمص میں گائیڈیڈ میزائل داغے،شام میں متحارب فریقین کے مصالحتی روسی مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چاروں میزائل روسی ساختہBuk-ایم 2 ای نظام،جوشامی فضائی دفاع کی متحرک یونٹیں استعمال کرتی ہیں ، کے ذریعے تباہ کیے گئے۔
واضح رہے کہ  ٹریکنگ آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتے شام پر اسرائیل کا یہ دوسرا فضائی حملہ ہے، منگل کے روز بھی  چار اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبہ حلب پر آٹھ میزائل داغے ، جن میں سے ایک نے سفیرا شہر میں واقع ایک تحقیقی ادارہ کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں شام کی فضائی دفاعی یونٹوں کے ذریعہ Buk-ایم 2 ای اور پینٹیر ایس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ذریعے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں میں سے سات کو گرایا  دیاگیا،یادرہے کہ منگل کے فضائی حملے کرنے کے لیے مبینہ طور پر اسرائیلی لڑاکا طیارے امریکی زیر کنٹرول اردن کی سرحد کے راستے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین