صیہونی فوج کی پشت پناہی میں درجنوں صہیونی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصی کی بے حرمتی

درجنوں صہیونی آباد کاروں نے ایک نامعقول حرکت کرتے ہوئے مسجد اقصی پر حملہ کیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی مسجد اقصیٰ پر اپنے روزانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سےموصول ہونے والی تازہ ترین خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد اقصی پر ایک بار پھر درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حملہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق  فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے صیہونی فوج کی سبز روشنی کے ساتھ مسجد اقصی پر حملہ کیا، مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد آباد کاروں نے اسلام مخالف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملے بدستور جاری ہیں کیونکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کے اقدامات کے باوجود خاموش ہیں جبکہ مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری توہین پر مختلف فلسطینی گروپوں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود عالمی برادری ان کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین