Code : 2975 11 Hit

ڈنمارک میں سعودی جاسوسوں کی گرفتاری میں توسیع

ڈنمارک کی ایک عدالت نے آج سعودی عرب کے لیے جاسوسی کے الزام میں الأهوازیه دہشت گرد گروہ کے 3 ارکان کی گرفتاری میں توسیع کردی ہے۔

ولایت پورٹل:ڈنمارک کی بی ٹی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی بیس کے مطابق ڈینش کیلڈ کورٹ آف اپیل نے سعودی عرب کے لیے جاسوسی کے تین ملزموں کے کیس پر کئی  گھنٹے کی سماعت کے بعد فیصلہ کیاکہ مذکورہ ملزمین کو27 فروری تک حراست میں رہنا ہوگا۔
ان تین افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے 2012سے لے کر 2018تک ڈنمارک میں سعودی عرب کے لیے جاسوسی کی ہے نیز ان پر ایران میں دہشگردانہ کاروائیاں کرنے کا بھی الزام ہے۔
گذشتہ روز ڈنمارک کے علاوہ نیدرلینڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے الاہوازیہ دہشتگرد گروہ  کے ایک رکن کو ایران میں دہشت گردانہ کاروائیوں  کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
ڈنمارک نے اس سلسلہ میں سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اپنے اعتراض کو ریاض تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔


 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین