Code : 1717 11 Hit

شیخ زکزاکی کی آزادی کے لیے تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے نائجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو نائجیریا کی قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے نائجیریا میں  اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو نائجیریا کی قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتید  بھی شریک ہیں،اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی حکومت نے شیخ زکزاکی کو مسموم کردیا ہے جس کے بعد ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کو 2015 میں شیعہ امام بارگاہ پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔ فوج کے اس بہیمانہ حملے میں 350 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے تھے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम