Code : 1480 95 Hit

فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے ساتھ عنقریب زیونی مظالم کا خاتمہ ہوگا;یوم قدس کے عالمی دن, سیتاپور میں ایک احتجاجی پروگرام کا انعقاد

بانی ادارہ الاسوہ عالیجناب مولانا سید حمید الحسن زیدی صاحب نے ضمیر کی آزادی پر زور دیتے ہؤے مظلوم کی حمایت میں ہونے والے حلف الفضول کا تذکرہ کیا جہاں قوم و مذہب سے بلند ہوکر مظلوم کی حمایت میں معاہدہ ہوا تھا اور بعثت سے پہلےخُود پیغمبر اسلام(ص) بھی اس معاہدہ میں شامل ہوے تھے جو اس بات کی دلیل ہے کہ مظلوم کی حمایت ضروری ہےموصوف نے کہا قبلہ اول کی آزادی کے ساتھ قبلہ دوم بھی انشاءاللہ یہودیوں کے ہم پیالہ سعودیوں کے چنگل سے آزاد ہوگا۔

ولایت پورٹل: پوری دنیا کے آزاد ضمیر انسانوں کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے شہر سیتاپور کی جامع مسجد میں ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے دن ایک احتجاجی پرگرام منعقد ہوا اس پروگرام کا انعقاد شہر کے باشعور نوجوانوں کی طرف سے کیا گیا تھا نماز عصر کے بعد سب سے پہلے صبیح حیدر امم نے تلاوت قرآن مجید سے جلسہ کا آغاز کیا پھر ضمیر عسکری ریزم نے آزادی فلسطین سے متعلق ترانہ پڑھا اسکے بعد امام جمعہ عالیجناب مولانا اشتیاق حسین صاحب نے یوم قدس کی اہمیت اور اس کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا حوالہ دیتے ہوے ظلم وستم کرنے والوں کے خلاف مظلوموں کی حمایت کا اعلان کیا  پھر ڈاکٹر شجاعت جعفری صاحب نے یوم قدس کے پروگروں میں شرکت پر زور دیتے ہوے تعلیم کے ساتھ فہم و شعور کی ضرورت پر زور دیا آخر میں بانی ادارہ الاسوہ عالیجناب مولانا سید حمید الحسن زیدی صاحب نے  ضمیر کی آزادی پر زور دیتے ہؤے مظلوم کی حمایت میں ہونے والے حلف الفضول کا تذکرہ کیا جہاں قوم و مذہب سے بلند ہوکر مظلوم کی حمایت میں معاہدہ ہوا تھا اور بعثت سے پہلےخُود پیغمبر اسلام(ص) بھی اس معاہدہ میں شامل ہوے تھے جو اس بات کی دلیل ہے کہ مظلوم کی حمایت ضروری ہےموصوف نے کہا  قبلہ اول کی آزادی کے ساتھ قبلہ دوم بھی انشاءاللہ یہودیوں کے ہم پیالہ سعودیوں کے چنگل سے آزاد ہوگا  انھوں نے فاتح خیبر سے عقیدت رکھنے والی قوم حزب اللہ کے ذریعہ ٣٣دن کی جنگ میں جنوب لبنان کو آزادی دلانے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ آخری فیصلہ کن لڑایی وارث حیدر کی تلوار سے ہوگی جب یہودی اور سعودی دونوں طرح کے ظالموں کا خاتمہ ہوگا اور  پھر بیت المقدس کی طرح بقیع کے مزارات بھی آزاد ہوں گے اور ظالم اپنے ظلم کا مزہ چکھیں گے انھوں نے علامہ اقبال کے  اس مصرعہ کا حوالہ  دیتے ہوے کہا:
نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری
عبادتوں میں روح عبادت ضروری ہے اور مظلومیت کی حمایت روح عبادت کے زندہ ہونے کی دلیل ہے آخر میں پوری دنیا میں قیام امن کے لئے دعا کرائی گئی اور روزہ دار حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम