Code : 3832 6 Hit

آل سعود کی جارحیت کے خلاف لندن میں مظاہرہ

آل سعود کی یمن میں جاری جارحیت کے خلاف لندن میں سیکڑوں افراد نے اس ملک کے سفارت خانہ کے سامنے مظاہرہ کیا

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کیا اور یمنی عوام کی حمایت اور ان سے یکجہتی کا اظہار  کرتے ہوئے سعودی عرب کے جرائم اور یمن کے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے اسی طرح یمنی عوام کے خلاف آل سعود حکومت کے انتہائی وحشیانہ جرائم میں برطانیہ اور دیگر ملکوں کی شمولیت اور ان کے کردار پر بھی شدید نکتہ چینی کی، انہوں نے ’’یمنی عوام کے خلاف جرائم بند کرو بند کرو‘‘ اور ’’یمن کو چھوڑدو چھوڑ دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یمنی عوام کی حمایت اور سعودی  مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے اخبار ڈیلی ماوریک نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانیہ کی وزارت دفاع کے بیانات کی بنیاد پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی فضائیہ نے یمن پر وحشیانہ جارحیت و بربریت میں سعودی عرب کی بھرپور مدد کی ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین