ولایت پورٹل:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اس ملک کے سپریم کورٹ کے سامنے جنگ مخالف کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یمن میں برطانوی فوج کی شرکت کی مذمت کی گئی تھی۔
مظاہرین نے سعودی حکومت کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا، یاد رہے کہ یہ احتجاجی ریلی اس وقت نکالی گئی جب انگلینڈ کی سپریم کورٹ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت دوبارہ شروع کرنے کے برطانوی حکومت کے فیصلے کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے اور توقع ہے کہ عدالت کی تحقیقات ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مقیم ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف مہم نامی تنظیم نے برطانوی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس ملک کی حکومت پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں حصہ لینے اور دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی (یمن جنگ) پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا جس میں دسیوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس عوامی تنظیم کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں یمن جنگ کے آغاز کے بعد سے، برطانوی حکومت نے سعود عرب کے ہاتھوں اس ملک کے اسکولوں، ہسپتالوں، خوراک کے گوداموں اور عام شہریوں پر بمباری جیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واضح ثبوتوں کے باوجود سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند نہیں کی۔
اس احتجاجی ریلی کے دوران یونیورسٹی آف سسیکس کے بین الاقوامی تعلقات کے لیکچرر اور کتاب "خلیج فارس کی دولت برطانیہ کے لیے کیوں اہم ہے" کے مصنف ڈیوڈ ویرنگ نے تقریر کی اور برطانیہ کی مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں عام شہریوں پر بمباری کی طویل تاریخ کے بارے میں سوالات اٹھائے، اس موقع پر یمنی شاعرہ آمنہ عتیق نے اپنے ملک میں انسانی المیوں کا ذکر کرتے ہوئے انصاف کی ضرورت پر بات کی۔
آل سعود کو اسلحہ دینے کے خلاف لندن میں مظاہرہ
یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ برطانوی حکومت کے ہتھیاروں کے تعاون کے معاملے کی تحقیقات کے بعد جنگ مخالف کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں برطانوی سپریم کورٹ کے سامنے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور عرب ملک کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا۔

wilayat.com/p/9653
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین