آسٹریا میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ

آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ویانا شہر کےمرکزی چرچ اسٹیفن پلاٹز کے سامنے جمع ہوئے۔

ولایت پورٹل:آسٹریا  کے دارالحکومت ویانا میں غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے کے درجنوں افراد اکٹھے ہوئے ،اس احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف نعرے لگائے اور غاصبانہ قبضے نیز مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کیا،غزہ کے حالیہ واقعات کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے میں موجود لوگوں نے شمعیں روشن کیں اور فلسطینی پرچم لہرایا۔
 شرکاء میں سے ایک نے پلے کارڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ صرف فلسطین کی آزادی ہی انصاف کے نفاذ کا باعث بنے گی ، اس وقت تک اسرائیل پر پابندیاں لگائی جائیں اور مقبوضہ فلسطین میں سرمایہ کاری سے گریز کیا جائے، یاد رہے کہ اس ریلی کا اہتمام آسٹریا میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی تحریک نے کیا اور اس کی حمایت فلسطینی حامی گروپوں نے کی تھی۔
 اس مہم کے سینئر ارکان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ یہ احتجاجی تحریک اسرائیل کے جرائم کے بارے میں آسٹریا کی حکومت کے مؤقف کی غیر جانبداری اور میڈیا کی خاموشی پر تنقید کے لیے چلائی گئی ہے، انہوں نے مظاہرین کے جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں یہ بھی کہا کہ سٹیفن پلاٹز چرچ ویانا کی علامتوں میں سے ایک ہے اور ایک ایسی جگہ ہے جہاں بہت سے سیاح آتے ہیں، ان کے مطابق ویانا میں جمعے کے روز ایک اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین