Code : 1818 8 Hit

شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے تہران میں نائجیریا کے سفارتخانے کے سامنے عظیم مظاہرہ

تہران میں نائجیریا کے سفارتخانے کے سامنے سیکڑوں مظاہرین نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو روکے جانے کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں سیکڑوں ایرانی اور غیر ملکی طلباء و طالبات اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نائجیریا کے سفارتخانے کے سامنے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے شیخ ابراہیم زکزاکی کی فوری رہائی کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین نے شیخ ابراہیم زکزاکی پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ  کی ڈرامائی خاموشی کی بھی مذمت کی، مظاہرین نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کو روکے جانے کا بھی مطالبہ کیا،واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور آیت اللہ شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید  اور زخمی کر دیا تھا،فوج آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے جیل میں آیت اللہ زکزاکی کی جسمانی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، فوج کی فائرنگ سے آیت اللہ زکزاکی کے تین بیٹے بھی شہید ہوئے تھے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम