Code : 2561 38 Hit

سینچری ڈیل نہیں تو جنگ بندی ہی کرلو؛ صیہونیوں کا مطالبہ

مصر نے حماس کے رہنماؤں کو امریکی منصوبے "صدی ڈیل" کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدی ڈیل کا امریکی منصوبہ فی الحال ختم ہوگیا ہے اور اس کی جگہ طویل مدت جنگ بندی کے معاملہ کو لایا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:العربی الجدید نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ، اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں اس تنطیم کا ایک  وفد گذشتہ ہفتے مصر پہنچا ہے جہاں کل انھوں نے  مصری انٹیلی جنس حکام اور اس کے سربراہ عباس کامل کے ساتھ چار گھنٹے کی ملاقات  کی ہے،مصر کے ذرائع نے بتایا کہ حماس کو مصر کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے  کہ ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی طرف سے پیش کردہ "صدی ڈیل کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا ہےاور صہیونی قابض حکومت کے ساتھ طویل مدتی جنگ بندی معاہدے کی تجویز پیش کی گئی  ہے،حماس نے اس مسئلے کو قبول کرلیا ہے،ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ  کل کی نشست میں غزہ پٹی اور سینا علاقہ سے ملحقہ سرحدنیزغزہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی جیسے موضوعات پر تفصیلات کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا گیا اور جنگ بندی کے معاملہ میں کافی پیشرفت بھی حاصل ہوئی تاہم ہنیہ نے کچھ مسائل کا آخری جواب نہیں دیا اور انھیں قاہرہ میں منعقد ہونے والی اگلی نشست پر چھوڑ دیا،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ صدی ڈیل کا معاملہ جس طرح پہلے پیش کیا گیا تھا وہ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اب اس میں کچھ عمومی چیزیں باقی بچی ہیں جو طویل مدت جنگ بندی سے کافی نزدیک ہیں،ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کے ساتھ طویل المیعاد جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ، اور اب مصر غزہ پٹی کے دوسرے فلسطینی گروپوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کر رہا  ہے جو اس معاہدے کے مخالف ہیں ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम