Code : 2241 82 Hit

ٹرمپ کو ہٹائے جانے کی مانگ میں لگا تار اضافہ

سی این این ایک سروے کروایا ہے جس کے نتائج بتلاتے ہیں کہ47فیصد امریکی ٹرمپ کے مؤاخذہ اور انھیں وائٹ ہاؤس سے باہر نکالے جانےکا مطالبہ کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی نیوز چینل سی این این کے ذریعہ سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے مؤاخذہ اور ان کو برطرف کیے جانے کی مانگ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ،انڈیپنڈنٹ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اس مانگ کی حمایت کا اعلان کیے جانے کے بعد اس میں 6فیصد کا اضافہ ہوا ہے  ،سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ47فیصد امریکی ٹرمپ کے مؤاخذہ اور انھیں وائٹ ہاؤس سے باہر نکالے جانے کے حق میں ہیں،مئی میں ہونے والے سروے کے مقابلہ میں اس تعداد میں 11فیصد کا اضافہ ہوا ہے  جبکہ 45فیصد امریکہ ٹرمپ کے مؤاخذہ اور انھیں وائٹ ہاؤس سے نکالے جانے کے خلاف ہیں  جن میں پچھلے سروے کے مقابلہ میں 9فیصد کمی آئی ہے،یاد رہے کہ یہ مانگ کرنے والوں میں اضافہ ایسے وقت میں ہو رہاہے جب سی آئی اے کے ایک سابق عہدہ دار نے ٹرمپ پر سنگین الزام لگائے ہیں اور انھیں  دستاویزات کے ساتھ منظر عام پر پیش کیا ہے  جن میں ٹرمپ کی اوکراین کے صدر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ٹیپ بھی موجود ہے جس میں انھوں نے اوکراین کے صدر پر دباؤڈالا ہے کہ  وہ  2020 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کے مقابلہ میں کھڑے ہونے والے جوبائڈن کے بیٹےہنٹر بائڈن کی اقتصادی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیق کریں اور اس کے ذریعہ آئندہ انتخابات میں ان کی کامیابی میں مدد کریں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम