دہلی فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی آج آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے ۔

ولایت پورٹل:ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت کئی بڑے شہروں کی فضاء صحت کے لیے انتہائی خراب ہوگئی ، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں دہلی آج سرفہرست ہے،فضائی آلودگی کے اعتبار سےدنیا کے  آلودہ شہروں میں کلکتہ پانچویں اورممبئی ساتویں نمبر پر ہےجبکہ ڈھاکہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت ہے اور 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت ہوتی ہے، اس کے علاوہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی ظاہر کرتا ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین