Code : 2216 96 Hit

مصری خفیہ ایجنسی کے وفد کا مقبوضہ فلسطین کا خفیہ دورہ

مصر میں ایک طرف عوامی سطح پر اعتراضات زور پکڑرہے ہیں اور دوسری طرف اس ملک خفیہ ایجنسی کے اعلی عہدہ داروں پر مشتمل ایک وفد نے مقبوضہ فلسطین کا خفیہ دورہ کیا ہے۔


ولایت پورٹل:صہیونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلی وفد نے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا جہاں ہ صہیونی اعلی حکام نے بنیامین نیتن یاہو کے دفتر میں ان سے ملاقات کی جبکہ قاہرہ میں غزہ غزہ میں پیدا ہونے والےعدم استحکام اور بد امنی کے سلسلے میں نیزمقبوضہ فلسطین میں سیاسی بحران کی وجہ سے سے خدشات پائے جا رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد مصر کے خفیہ وفد کا یہ مقبوضہ فلسطین کی جانب پہلا دورہ ہے جبکہ انتخابات میں اسرائیل کے مستقبل کے واضح نہ ہونے کی وجہ سے مصری حکام کافی پریشان نظر آرہے ہیں، صہیونی سرکاری ٹی وی چینل نے نے کی رپورٹ کے مطابق مصری عہدیدار اس بات سے خائف ہیں کہ اگر مقبوضہ فلسطین میں ایسے ہی  سیاسی بحران کی کیفیت باقی رہی تو غزہ میں شدید ناامنی پیدا ہوجائے گی  یہاں تک کہ پورے مقبوضہ فلسطین میں جنگ چھڑ جائے گی،قابل ذکر ہے کہ مصر کا یہ خفیہ وفد ایسے وقت میں اسرائیل کے دورے پر آیا ہے کہ جب مصر کے اندر عوامی سطح پر شدید اعتراضات ہو رہے ہیں اور لوگ فتح السیسی کی حکومت کو نااہل قرار دینے کی مانگ کر رہے ہیں جس کے سلسلے میں صہیونی حکام نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम